گیس کا سنگین بحران: کراچی میں ساتویں روز بھی سی این جی بند، عوام کو شدید مشکلات

کراچی(نیٹ نیوز) سندھ میں گیس کے سنگین بحران کے باعث شہرِ قائد میں ساتویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو مسلسل گیس کی سپلائی بند ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گمبٹ اور کنرپسا گیس فیلڈ میں خرابی سے سپلائی کم ہوئی: سوئی سدرن

سندھ بھر میں گیس کے بحران سے شہر قائد کے باسی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، مسلسل ساتویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے بڑی بسیں، منی بسیں اور رکشے بھی سڑکوں سے غائب ہیں جس کے باعث نہ صرف اس ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے پریشان ہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پریشر بہتر ہوتے ہی سی این جی کھول دیں گے: سوئی سدرن

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہےکہ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند ہے، گیس فیلڈز سے سپلائی بہتر ہونا شروع ہوئی ہے، گیس لائن کا پریشر بہتر ہوتے ہی سی این جی کھول دیں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہےکہ امید ہے آج کافی حد تک مسئلہ حل ہوجائے گا اور شام تک سی این جی اسٹیشنز کھل جائیں گے۔

وزیرپیٹرولیم نے کل تک گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے: وزیرتوانائی

علاوہ ازیں سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہےکہ سندھ کا کوٹا کاٹ کر دوسروں کو کیوں دیا گیا، ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور اپنا حق مانگیں گے، وزیرپیٹرولیم نے کل تک گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
سندھ کا وفاق سے گیس کی بندش فوری ختم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ہماری وفاق سے محاذ آرائی نہیں،آئین و قانون کے تحت بات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کہاں ہیں؟ جو بہت باتیں کررہے تھے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لے کر سخت ایکشن لیا ہے اور سوئی سدرن و ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا ہے جب کہ دونوں کمپنیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …