مظفرگڑھ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب لینڈ کمیشن کی 664 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی

مظفر گڑھ(راﺅ کامران بیورو چیف /میڈیا92نیوز)مظفرگڑھ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب لینڈ کمیشن کی 664 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ساڑھے 8 کروڑ روپے ہے۔مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں محکمہ انٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب لینڈ کمیشن کی ملکیتی 664 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی.سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری کی مطابق پنجاب لینڈ کمیشن کی 1800 کنال سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین قابض ہیں.سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی مطابق 1800 کنال اراضی میں سے 664 کنال اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کراکر پنجاب لینڈ کمیشن کے حوالے کردی گئی ہے.سرکل آفیسر وسیم اکبر لغاری کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ساڑھے 8 کروڑ روپے ہے.اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث نائب تحصیلدار قاضی امجد،گرداور میاں شعور احمد،پٹواری ریاض اور ناجائز قابضین کیخلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …