گیس کی بندش نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا

لاہور(نیٹ نیوز) گیس بحران، شہری پریشان۔ اچھرہ، اقبال ٹاون، مزنگ، راج گڑھ، ساندہ، جوہر ٹاون سمیت متعدد علاقوں سے گیس غائب ۔ گیس پریشر کم ہونے کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا۔ ایل پی جی بھی پہنچ سے باہر، شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور۔ روٹی کمانا اور بنانا دونوں مشکل۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو چکا ہے ۔صبح وشام میں گیس کی عدم فراہمی سے گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے گھروں میں کھانے و ناشتہ کے اوقات میں گیس کی بندش نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ گیس کی وجہ سے گھروں میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا ہے، ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین اور طالب علم بغیر ناشتہ کئے سکولوں اور دفافتر جانے پر مجبو ر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …