لاہوریئےاب صفائی ٹیکس دینےکیلئےہوجائیں تیار،فی مرلہ چھیاسی روپےماہانہ دیناہوں گے

لاہور(نیٹ نیوز) لاہوریئےاب صفائی ٹیکس دینےکیلئےہوجائیں تیار،فی مرلہ چھیاسی روپےماہانہ دیناہوں گے،میڈیا نےکاپی حاصل کرلی ہاوسنگ سوسائیٹز ،600کمرشل مارکیٹس ،انڈسٹریزاور گودام، ایل ڈبلیوایم سی کے ٹیکس ریڈار پر۔ شہر کے پوش اور پسماندہ علاقوں میں صفائی ٹیکس عائدکرنےکیلئے ورکنگ پیپرتیار۔ فیصلہ کیبنٹ کمیٹی پنجاب سے مشروط ہو گا۔ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سےتیارکردہ پیپرز کےمطابق رہائشی صفائی ٹیکس فی مرلہ 86 روپے ماہانہ لگایاجائے گا۔ کمرشل مارکیٹس پر430روپے فی مرلہ صفائی ٹیکس عائدہوگا جبکہ مال روڈ ،ہال روڈ ،شادمان ،مون مارکیٹ ،گلشن راوی ،گلبرگ ،لبرٹی ،ایم ایم عالم روڈ ، گارڈن ٹاون ،شاہ عالم مارکیٹ ،ٹاون شپ اورفیصل ٹاون کو صفائی ٹیکس ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔ انڈسٹریزسےفی مرلہ صفائی کیلئے 86روپے، 274 پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹزسے فی ٹن 544روپےوصول کئےجائیں گے۔ ٹیکس نو زونز میں پرائیویٹ کمپنیوں سے صفائی ٹیکس اکٹھا کروایاجائے گا۔ ٹیکس بزنس رولز کےتحت صفائی ٹیکس کی منظوری بلدیہ عظمی کے ہاوس اجلاس سے لینا ضروری ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ٹیکس لاگو ہونے پر 8ارب 28کروڑ روپے اکٹھا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …