لنڈا بازار میں بھی جرسیاں اور جیکٹس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

لاہور(نیٹ نیوز) سردی کی شدت میں اضافہ۔چھٹی کے روز لنڈا بازار میں بھی رش رہا ۔ لنڈا بازار میں بھی جرسیاں اور جیکٹس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ شہری مہنگائی کا شکوہ کرتے دکھائی دئیے ۔ خشک سردی بڑھتے ہی شہر کے لنڈا بازاروں کی رونقیں بھی بڑھ گئیں ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کیا ۔ جیکٹس، جرسیوں اور جوگرز کے سٹالز پر خاصا رش رہا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سفید پوش طبقہ سستی خریداری کے لیے لنڈا بازار آتا ہے ۔ مگر اب یہاں بھی قیمتیں بہت زیادہ ہیں ۔مہنگائی کے طوفان پر لنڈا بازار میں دکاندار بھی پریشان ہیں ۔ کہتے ہیں حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے۔ ایسے میں اشیا مہنگی ہی ہوں گی ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے ستائے لوگ سستی خریداری کے لیے لنڈا بازار آتے ہیں تاکہ سفید پوشی کا بھرم رہ جائے مگر اب لنڈا بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …