ہنی مون کے دن گزر گئے۔ اب کچھ کرکے دکھانا ہوگا ۔لیاقت بلوچ

لاہور(نیٹ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے ہنی مون کے دن گزر گئے۔ اب کچھ کرکے دکھانا ہوگا ۔لیاقت بلوچ کہتے ہیں حکومت کے رویے اچھے مستقبل کی نشاندہی نہیں کر رہے۔نیو مسلم ٹاؤن میں جماعت اسلامی پی پی 160 کی جانب سےناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد، امیر العظیم اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا نعرہ لگایا تھا مگر مہنگائی کردی گئی ہے ۔ حکومت کے ہنی مون کے دن گزر گئے اب کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہر حکومت کو وقت ملنا چاہئے لیکن موجودہ حکومت کے رویے اچھے مستقبل کی نشاندہی نہیں کر رہے ۔ اس موقع پر جماعت کے دیگر رہنماؤں ڈاکٹر فرید پراچہ،امیر العظیم اور ذکر اللہ مجاہد نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …