پاناما کیس کی سماعت مکمل، وزیراعظم کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس شروع،شہبازشریف، وفاقی وزراء، مشیروں اور قانونی ماہرین شریک

اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف ، وفاقی وزراءاور مشیروں کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعدوزیر اعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شروع ہو گیا جس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ آصف کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب میں ریونیو افسران کی کمی

(لاہور)محمد بلال نعیم سے پنجاب میں ریونیو افسران کی کمی پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ …