لاہور(نیٹ نیوز) ڈولفن فورس کی تین سال کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے، نام بدلنے کے لیے سوچ بچار شروع۔ اربوں روپے سے بنائی گئی ڈولفن فورس کا نام تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اہم اجلاس میں تجویز دی گئی کہ فورس کا نام ایک جانور کے نام پر ہے جو کہ درست نہیں ہے۔
