شیخ زید ہسپتال کی او پی ڈی چوتھے روز بھی مریضوں کیلئے بند

لاہور(نیٹ نیوز) شیخ زید ہسپتال کی او پی ڈی چوتھے روز بھی مریضوں کیلئے بند، ینگ ڈاکٹرز کا چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر کامران حسین کے خلاف احتجاج، وائے ڈی پنجاب اور دیگر ہسپتالوں کی قیادت بھی احتجاج میں شریک، او پی ڈی بند ہونے سے دوردراز سے آئے مریض خوار، اس حوالے سے شیخ زید او پی ڈی کے صدر ڈاکٹر قاسم کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کافی دنوں سے چل رہا ہے، لیکن میڈیا پر کور نا ہونے کی وجہ سے یہ چھپا ہوا تھا، انہوں نے کہا پروفیسر کامران حسین نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرتیاں کی ہیں، انہوں نے کہا ہمیں زد و کوب کرنے کی کوشش گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …