کراچی: تولیے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھائی نہ جاسکی، تیسرے درجے کی قرار

کراچی(نیٹ نیوز)

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں تولیے کی فیکٹری میں لگی آگ تین گھنٹے بعد بھی بھجائی نہ جاسکی جس کے بعد اسے تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے۔

نیو کراچی کے علاقے میں قائم تولیے کی فیکٹری میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کی تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 13 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ واٹربورڈ کے ٹینکر بھی پانی فراہمی کے لیے موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں بیڈ شیٹ اور کپڑے کی مختلف اشیاء موجود ہیں تاہم فیکٹری کی تیسری منزل پر ایک بار پھر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔

فائر آفیسرامتیاز افضل کا کہنا ہے کہ تیسری منزل کے اندر تک رسائی کے لیے دیواریں توڑ دی گئی ہیں اور آگ کو پھیلنے سے بچانے کے لیے فیکٹری میں موجود کپڑے کو باہر نکالا جارہا ہے۔

فائر آفیسر امتیاز افضل کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے تاہم ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …