حکومت کے ہنی مون دن گزر گئے، اب کچھ کرکے دکھانا ہوگا: سراج الحق

لاہور(نیٹ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت آنے کے بعد سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور ہر شخص پریشان ہے تاہم حکومت کے ہنی مون کے دن گزر گئے اب اسے کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔

جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے جتنے اعلانات کیے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہر اعلان صرف اعلان ہے لیکن اب اسے اعلانات کے بجائے کام کر کے دکھانا ہے،

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزراء آپس میں لڑ رہے ہیں ایک دوسرے کےخلاف بیانات دے رہے ہیں، حکومت نے یہی فتویٰ اور فلسفہ دیا کہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود اعلان کیا کہ ان کے لیے مدینہ کی ماڈل ریاست ہے، حکومت بتائے چار ماہ میں مدینہ کی ریاست کی طرف کون سا قدم اٹھایا، حکمران چین جاتے ہیں تو کہتے ہیں چائنا ماڈل بہت اچھا ہے، حکومت کو یکسوئی کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے نام پر6 ہزار مکان گرائے گئے، غیر آباد مقامات عوام کو لیز پر دیا گیا جسے لوگوں نے آباد کیا اور آج گرا دیے گئے ہیں، گونگے اور اندھے بن کر آپریشن کرنا انصاف نہیں ہے

سراج الحق نے کہا کہ ہم نے ابھی تحریک چلانے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن قوم کی ترجمانی کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا، حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا، چنے کی پلیٹ سے لے کر ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے،کیا وجہ ہے کہ نارمل صورتحال میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …