اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

(میڈیا پاکستان):اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نئے آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کیپٹن (ر)عثمان خٹک انسپکٹر جنرل پنجاب تعینات کردیے گئے۔

کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک پولیس سروس کے12ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب عثمان خٹک 1957 میں اٹک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1983 میں اے ایس پی کے عہدے کے طور پرپولیس میں ملازمت شروع کی۔

عثمان خٹک ڈیرہ غازی خان میں ایس پی رہنے کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ اور نارووال میں بھی بطور ایس پی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک کچھ عرصہ ڈی آئی جی ٹریفک لاہور بھی تعینات رہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک یکم نومبر 2017 کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شیخوپورہ میں اسکول کے خاکروب کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

شیخوپورہ میں اسکول کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ …