جے آئی ٹی نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کیا: عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد (میڈیا پاکستان ) پاناما عملدر آمد بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے کام کی بھی تعریف کی اور ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کیا۔
پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت کے دوران نعیم بخاری کے دلائل کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کیا، دیکھنا ہوگا جے آئی ٹی کا مواد کس حد تک قابل قبول ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جن حالات میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ جے آئی ٹی کو کہا گیا تھا کہ شکر ہے آپ جیسے لوگ اس ملک میں موجود ہیں، جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان میں اکثریت جے آئی ٹی جیسے لوگوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …