متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او عامر حسین ہاشمی کے چچا حبیب حسین ہاشمی قضائے الہی سے انتقال کر گئے

لاہور(میڈیا پاکستان)متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او عامر حسین ہاشمی کے چچا حبیب حسین ہاشمی قضائے الہی سے انتقال کر گئے جنہیں گجرات کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ،جبکہ انکی رسم قل مسجد و امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ کھاڑک ملتان روڈ میں اد ا کی گئی جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرتضی حسین گھلو نے کہا کہ ہمیں اپنی آخرت کی تیاری اپنے اچھے اعمال سے کرنی چاہیے ،اللہ اور اسکے رسول کے احکامات کو ماننے میں ہی نجات اور جنت کا اعلان ہے اور ہمیں اپنے بچوں کو بھی دنیاوی تعلیمات کیساتھ ساتھ دینی علوم سے بھی آشنا کروانا چاہیے تاکہ آخرت میں رسوائی نہ ہو۔اور دنیا داری کی بجائے ہمیں دین داری پر بھی توجہ دینی چاہیے اور اپنے مرحومین کو یاد رکھتے ہوئے انکے لیے دعائے مغفرت کرتے رہنا چاہیے ۔آخر میں مرحوم حبیب حسین اور خاندان کے دیگر مرحومین کے بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور نیاز حسین تقسیم کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …