10ہزار رشوت لینے والا اے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(میڈیا پاکستان)محکمہ انسداد رشوت ستانی کے سرکل آفیسر ریئس احمد خان نے 10ہزار روپے رشوت وصولی کرنے والے اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ہتھکڑیا لگا دیں،ملزم سے 10ہزار روپے کی وصولی کے بعد مقدمہ نمبر 77/17درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا ،مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو مدعی مقدمہ نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ ہنجروال کے اے ایس آئی ارشد نے اس سے مقدمہ کے اندراج اور تفتیش کے اس کے حق میں کرنے کے لئے 10ہزار روپے رشوت طلب کی ہے،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور عدنان ارشد اولکھ نے درخواست کی وصولی کے بعد سرکل آفیسر رئیس احمد خان کی سربراہی میں ریڈ ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 10ہزار رشوت وصولی کرتے ہوئے مذکورہ اے ایس آئی کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …