گرج چمک اور تیز ہواؤں / آندھی کے بارشیں محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشں گوئی کر دی

لاہور(لاہور نامہ/میڈیا 92نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے منگل کے دوران ملک میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ آج سے منگل کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقاماتپرگرج چمک اور تیز ہواؤں / آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مغربی ہوائوں کا


سلسلہ ملک کے وسطی اوربالائی علاقوں پراثراندازہو گا۔اس دوران پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی کابھی امکان ہے جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی آج سے منگل تک کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، …