آرمی چیف نے امجد صابری کے قاتلوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

(قومی خبریں /میڈیا 92نیوز) آرمی چیف جنزل قمر جاوید باجوہ نے معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سنگین جرائم بشمول دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، پشاور کے ایک ہوٹل پر حملے میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔

سزا پانے والے یہ دہشت گرد 5شہریوں سمیت62 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

دہشت گردوں میں محمد اسحاق، محمد عارش، محمد رفیق ، حبیب الرحمان، محمد فیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد ، حضرت علی، محمدعاصم اور حبیب اللہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کی تقریب میں حملہ آوروں کی فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج جاں بحق ہوگیا، مقدمہ درج ہوگیا

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران …