فیض آباددھرنا،مزید14مقدمات میں خادم رضوی سمیت دیگرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) پولیس نے گزشتہ برس فیض آباد انٹر چینج پر دیئے گئے دھرنے کے دوران قائم مزید 14 مقدمات میں خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسلام آباد کی انڈسٹریل ایریا زون پولیس نے خادم حسین رضوی و دیگر کے خلاف مختلف عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں، ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جب کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اس سے قبل بھی خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کی تقریب میں حملہ آوروں کی فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج جاں بحق ہوگیا، مقدمہ درج ہوگیا

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران …