راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق حساس اداروں سے رپورٹس طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ،میڈیا92نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شہری نقیب اللہ قتل پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔
اس موقع پر نمائندہ اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ راؤ انوار کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جب کہ آئی بی نے مفرور ملزم سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردی۔آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے کی جانب سے رپوٹس پیش نہ کی گئیں جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تینوں ایجنسیاں 11 بجے تک رپورٹس جمع کروائیں۔
نقیب قتل کیس: سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر راؤ انوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے راؤ انوار کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔چیف جسٹس نے حساس اداروں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کو ہدایت کی تھی کہ راؤ انوار کی گرفتاری میں سہولت فراہم کریں اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …