بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ دفتر خارجہ طلب

راولا کوٹ(نمائندہ خصوصی/میڈیا 92نیوز) راولا کوٹ سیکٹر پر اشتعال انگیزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

دفترخارجہ کےمطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے راولاکوٹ سیکٹرپرایک مزدورشہید ہوا تھا۔

دفتر خارجہ نے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نےرواں برس 367 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے،بھارتی اشتعال انگیزی سےمیں 16 شہری شہید،65 زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں کونشانہ بنایا،جوقابل مذمت ہے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں کونشانہ بنایا،جوقابل مذمت ہے،نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے،بھارت سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …