خیبر پختونخوا: خواتین کو ہراساں ہونے سے بچانے کا بل منظور

پشاور(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین کو دفاتر اور کام کرنیوالی جگہوں پر ہراساں ہونے سے بچانے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام اور پبلک سروس کمیشن کے ترمیمی بلوں کی منظوری دیتے ہوئے پاورزآف اٹارنی ترمیمی بل،مخصوص ریلیف سے متعلق ترمیمی بل اور پروکیورمنٹ اتھارٹی کے دوترمیمی بلوں کو ایوان میں پیش کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ خواتین کو کام کرنے والے مقامات پر ہراساں ہونے سے بچانے اور خاتون محتسب کی تقرری سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا جس کے تحت مرد کے ساتھ خاتون محتسب کی تقرری بھی ممکن ہوجائے گی جبکہ محتسب کیلئے صرف ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہونے کے ساتھ 15سالہ قانونی امور کا تجربہ رکھنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی تقرری کی راہ بھی ہموار ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

زیڈ او پی واہگہ زون ارم الطاف، بلڈنگ انسپکٹر ارسلان جمیل نے شہریوں کی مال وجان کا سودا کرلیا

لاہور (میڈیا 92 نیوز/ویب ڈیسک) زیڈ او پی واہگہ زون ارم الطاف، بلڈنگ انسپکٹر ارسلان …