لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ پنجاب کےترقیاتی منصوبےشفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں،ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کی جا رہی ہے۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ مخالفین کی تنقید کی پرواہ کئےبغیر ترقی کا سفر جاری رکھا،اور سیاست کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا۔
ان کاکہناتھاکہ عوام ترقی کی راہ میں روڑےاٹکانےوالوں کی اصلیت جان چکےہیں،2018 ءکےانتخابات میں عوام منفی سیاست کرنےوالوں کا احتساب کریں گے۔
شہبازشریف نےمزید کہاکہ انہوں نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔