اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز) ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پروگرام کرنے پر نجی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو اوراینکر طلب کرلیے گئے۔
میڈیا92نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پروگرام کرنے پر نجی ٹی وی چینل جیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میر ابراہیم الررحمان اور اینکرعائشہ بخش کو طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ فریقین پیش ہوکر بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عدالت نے تجزیہ نگارحسن نثار اورامتیاز عالم کو بھی 27 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے جب کہ تمام افراد کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔