مشال قتل کیس :کے پی حکومت ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کرے گی

خیبرپختونخوا(بیورو رپورٹ)حکومت آئندہ دو روز میں مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی ایڈوکیٹ جنرل لطیف یوسفزئی کو مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپیل کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے اور آئندہ دو روز میں اپیل پشاور ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی ا نہوں نے کہا کہ 26 ملزمان کی بریت کے خلاف حکومت پہلے ہی مشترکہ اپیل میں شامل ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …