لیسکو میں متعدد سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

لاہور(آصف اقبال/میڈیا92نیوز)لیسکو میں متعدد سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے، احمد فواد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں حال ہی میں دوسری کمپنیوں سے رپورٹ کرنے والے افسران کی تقرریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق محمد نعیم کو سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل جبکہ اللہ یار خان کو سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محمد ریاض کو مینجر ایم اینڈ ایس، ایم اے قمر کو مینجر ماحولیات جبکہ عطرت حسین کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، رپورٹ کرنے والے سات سپرنٹنڈنگ انجینئرز کی تاحال تقرری نہیں کی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کی تقریب میں حملہ آوروں کی فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج جاں بحق ہوگیا، مقدمہ درج ہوگیا

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران …