پنجاب میں افسران کی موجیں، حکومت کا ایگزیکٹیو الاؤنس دینے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)حکومت پنجاب نے پی اے ایس افسران، پی ایم ایس افسران اور پی سی ایس افسران کو اصل تنخواہ کے علاوہ ایگزیکٹیو الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پی ایم ایس افسران اور پی سی ایس افسران کو ایگزیکٹیو الاؤنس دینے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی، جس کے مطابق پنجاب میں تعینات پی اے ایس افسران، پی ایم ایس اور پی سی ایس افسران کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے افسران کی طرز پر ایگزیکٹیو الاؤنس دیا جائے۔ گریڈ 17 کے افسر کو اصل تنخواہ کے علاوہ 45550 روپے ماہانہ، گریڈ 18 کے افسر کو 57525 روپے ماہانہ، گریڈ 19 کے افسران کو 88815 روپے ماہانہ، 20 ویں گریڈ افسران کو 1 لاکھ 3665 روپے ماہانہ اور گریڈ 21 کے افسران کو 115000 روپے ماہانہ ایگزیکٹیو الاؤنس دیا جائے۔

سمری میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں افسران کی پہلے ہی کمی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے پیکیج کے بعد پنجاب میں مزید افسران آنا پسند نہیں کریں گے جس سے مزید افسران کی کمی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …