کراچی (بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)معروف صحافی اور مقامی روزنامہ بلوچستان ایکسپریس اور آزادی کے ایڈیٹر صدیق بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سینئر اورمعروف صحافی صدیق بلوچ آج صبح کراچی میں انتقال کرگئے ، صدیق بلوچ کو آج کراچی میں میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔
صحافتی دنیا اور خاص طور پر بلوچستان کی صحافت میں صدیق بلوچ کی گراں قدر خدمات ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےسینئر صحافی صدیق بلوچ کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے، سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ صحافتی اقدار کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی ۔
انہوں نے کہا کہ صدیق بلوچ کی وفات سے صحافت کا ایک روشن باب بند ہوگیا
