فیض آباد دھرنے کی نشریات کی بندش پر وفاقی حکومت سمیت چیئرمین پیمرا سے جواب طلب

لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)لاہورہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنے کی نشریات کی بندش کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے دھرنے کی نشریات روکنے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور نشریات کی بند کرنے کے خلاف درخواست دائر کی. درخواست میں وفاقی حکومت اور چیرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے نشریات کی بندش پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں. درخواستگزار کے مطابق میڈیا پر پابندی عائد کرنا آڑٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے اور اس طرح شہریوں کی معلومات تک رسائی روکی گئی ہے۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ میڈیا حقائق کی نشاندہی کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکٹرانک میڈیا کو آف ایئر کرنے پر زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے.عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت چیرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …