لاہور(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ فنانس نے صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی کےلئے مختص کیے جانے والے فنڈز ریلیز کرنے سے ہاتھ کھینچ لیا، سروس سنٹر انچارج اور اے ڈی ایل آر ذاتی جیب سے صفائی فنڈز بھرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق صفائی نصف ایمان ہے کے محاور ے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے بھی صوبے بھر میں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے 10دنوں تک کلینک ڈے منانے کی پریکٹس تو شروع کررکھی ہے مگر اراضی ریکارڈ سنٹرز میں صفائی پر خرچ ہونے والے اخراجات دینا بھول چکے ہیں جس کے باعث صوبے بھر ے سروس سنٹرز انچارج اور اے ڈی ایل آر اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کے اخراجتا اپنی ذاتی جیب سے بھرنے پرمجبور ہوچکے ہیں نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط پر ملازمین نے آگاہی دی ہے کہ جولائی2017ءسے (کلینک ڈے) کی پریکٹس کی آڑ میں تمام تر صفائی کے اخراجات ملازمین کے ذمے پڑچکے ہیں اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے کوئی فنڈ نہیں دیا جارہا ہے ہم کہاںسے سے اتنے اخراجات برداشت کریں ا یک طرف ہم سے ایماندار اور تنخواہ پرکام کرنے کی ذمہ داری بھی ہے اور دوسری طرف اس طرح کے اقدام سے مجبوراً ملازمین کو کرپشن کی طرف دھکیلا جارہا ہے یہاں ڈی جی پی ایل آر کے کیپٹن ظفر اقبال کو فوری نوٹس لینا چاہیے جس طرح وہ صفائی کے انتظامات کے نامکمل ہونے پر لیتے ہیں دوسری طرف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روزنامہ پاکستان کی نشاندہی پر فوری نوٹس لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
