احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر آلٹنے سے  ہلاکتوں کیخلاف درخواست پر متعلقہ اداروں اور کمپنیوں  سے جواب طلب

لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر آلٹنے سے  ہلاکتوں کے خلاف درخواست پر متعلقہ اداروں اور کمپنیوں  سے جواب طلب کر لیا….. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے سانحہ شرقیہ پور کے بارے میں درخواست پر سماعت کی. اوگرا نے عدالتی حکم پر پانچ صفحات پر مشتمل جواب داخل کیا جس میں بتایا گیا کہ چار ماہ کے دوران 22 آئل ٹینکرز الٹنے کے واقعات ہوئے ہیں. جواب میں اوگرا نے واضح کیا کہ اوگرا نے کسی ٹینکر کو لائسنسن جاری  نہیں کیا بلکہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار چیف انسپکٹر محکمہ ایکسپلوسیو کے پاس ہے۔اوگرا نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے تحت آئل کمپنیوں کو حادثات سے بچاو کے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور آئل کمپنیوں کو پابند بنایا گیا کہ کسی حادثے کی صورت میں اڑتالیس گھنٹوں اوگرا کو رپورٹ جمع کرائی جائے۔اوگرا  کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے. درخواست پر مزید کارروائی 13 دسمبر کو ہوگی. 

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …