پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ناقص پالیسیاں‘اراضی ریکارڈ سنٹراٹک کے سٹاف کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)غیر واضع سروس سٹرکچر اور ٹائم کے بغیر روزانہ 13گھنٹے ڈیوس سروس سنٹر آفیشلز کومستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں توسیع، عدالتی معاملات میں لیگل ایڈوائزکی عدم دستیابی، زیردستی رات 9بجے تک کام کرنے پر مجبور کرنا، سٹاف کی کمی ،سروس سنٹر انچارج اٹک سمیت تمام سٹاف کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال، ڈائریکٹر جنرل پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ کے قیام کے بعد بھی پنجاب میں قائم کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر میں تعینات سٹاف اپنے مطالبات کے حق میں آئے روز ہڑتالوںا ور اعلیٰ افسران کو تحریری درخواستیں دینے میںمصروف نظر آتا ہے لیکن اعلیٰ اتھارٹی کے افسران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگتی ہے ا ور صرف طفل تسلیوں سے کام لے کر سب کو خاموش کردیا جاتا ہے گزشتہ روز ضلع اٹک میں قائم کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں اراضی ریکارڈ سنٹر سے باہر آکر مظاہرہ کیا جس میں ان کا مطالبہ تھا کہ زیادہ تر سروس سنٹر آفیشل سال2012اور سال2013ءمیں لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم میں بھرتی ہوئے لیکن سالہا سال کام کرنے بہترین کارکردگی دکھانے اور دن رات کا م کرنے کے باوجود ان کو مستقل کرنے کی بجائے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی گئی جس سے تمام سروس سنٹر آفیشل میں بددلی پائی جاتی ہے سروس سنٹر آفیشل ادار ے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن سروس سنٹر آفیشل اور دوسرے سٹاف کو اعلیٰ افسران تک رسائی حاصل نہ ہے کہ وہ اپنے مسائل سے اعلیٰ اتھارٹی کو آگاہ کرسکیں۔نئے بھرتی ہونے والے سروس سنٹر آفیشل کی تنخواہ سالہا سال سے کام کرنے والے سروس سنٹر آفیشل نے برابر صرف30ہزار جو کسی طرح بھی مناسب اور انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرتاہے۔ اس کے علاوہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سپورٹنگ سٹاف کی بھی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے کام کابوجھ زیادہ ہونے کے باعث سروس سنٹر آفیشل انہی ڈیوٹی پوری تندہی سے انجام نہ دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے آج تک ہمیں عدالتی معاملات میں کوئی ایسا لیگل ایڈوائزر بھی نہ دیا گیا ہے جو عدالتی معاملات اور قانونی پیچیدگیوں میں مدد فراہم کرسکے اس کے علاوہ ہمیں محکمہ میں مستقل کرنے کے بعد اتوار کی چھٹی بھی دی جائے کیونکہ دنیا کے کسی ملک میں بھی کوئی بھی سرکاری اہلکار روزانہ13گھنٹے ڈیوٹی اور ہفتہ میں91گھنٹے کام نہ کرتا ہے۔اس لیے ہماری پنجاب لینڈ ریکارڈ کے ڈائریکٹرجنرل کیپٹن(ر) ظفر اقبال سے اپیل ہے کہ ہمارے ان مطالبات پر غور وفکر فرمائیں تاکہ ہم اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اورتوجہ سے کریں۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اراضی ریکارڈ سنٹر میں کام کرنے والے سٹاف اور سروس سنٹر آفیشل کے سروس سٹرکچر پر کام ہورہا ہے ان مطالبات پر غور ہورہاہے لیکن ہڑتالوں اور احتجاج سے سائلین کو خواری ہوتی ہے جوکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے لئے اچھا شگون ہے۔ مطالبات وصول ہوچکے ہیں جن پر غور ہورہا ہے تمام سروس سنٹر آفیشل اور سٹاف اپنا کام سائلین کو خواری سے بچانے کےلئے جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …