پنجاب میں چار نئی تحصیلیں قائم کردی گئیں

لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) حکومت پنجاب نے صوبے میں مزید چار تحصیلیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ صوبے میں نئی قائم ہونے والی تحصیلوں میں جلال پور جٹاں ، ضلع گجرات ، گگو منڈی ، ضلع وہاڑی ، چوک سرور شہید ، ضلع مظفر گڑھ اور دھرنانوالہ ضلع بہاولنگر شامل ہیں ۔ حکومت پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نئے قائم ہونے والی تحصیلوں کے انتظام چلانے کیلئے نئی آسامیاں پیدا کی جائیں اور نئے افسران کو بھی تعینات کیا جائے گا اس کے علاوہ حکومت پنجاب نئے تحصیلوں میں کاروبار حکومت چلانے کے لئے بجٹ کا بھی مختص کرنے کی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن ریونیو سیکرٹری کے آفس سے جاری ردیا گیا ہے چار اضلاع کے عوام نے نئی تحصیلوں کے قیام کا اعلان سن کر خوشی کااظہار بھی کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …