شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانےپر چیئرمین نادرا سے جواب طلب

لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )  لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کی جانب سے شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے کے خلاف دائر درخواست پرچیئرمین نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم دسمبر کو جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری محمد بابر کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ  نادرا تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بیٹے محمد زبیر کو شناختی کارڈ نہیں بنا کر دے رہا جبکہ نادرا کو شناختی سے متعلق تمام ضروری دستاویزات فراہم کیے جا چکے ہیں تاہم نادرا نے بیٹے سے متعلق تمام تر دستاویزات کو جعلی قرار دے دیا ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نادرا حکام کو بیٹے کا شناختی کارڈ بنانے کا حکم دے عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے چئیرمین نادرا سے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …