لاہور(M92) ریسکیو1122اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مابین تنازع شدت اختیار کرگیا ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی ریسکیو کے خلاف انکوائری دوبارہ شروع کرنے کےلئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا، ڈی جی ریسکیو کےخلاف7سال قبل ناقص ریکوری وہیکلز خریدنے کے معاملے پر انکوائری جلد مکمل کی جائے خط کا متن، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ریسکیو کے انتظامی کنٹرول سے کنارہ کشی کی اور اب ڈی جی ریسکیو کے خلاف انکوائری دوبارہ شروع کرنے کےلئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی ریسکیو کے خلاف ناقص ریکوری وہیکلز خریدنے پر ہائیکورٹ کی ہدایت پر 7سال قبل شروع ہونے والی انکوائری تاحال مکمل نہیں ہوسکی، جسے جلد ازجلد مکمل کرکے بھجوایا جائے۔ چند روز قبل ایس اینڈ جی اے ڈی ریسکیو1122کا کنٹرول محکمہ سیکنڈرل اینڈ پرائمری ہیلتھ کے سپرد کرنے کی سمری ارسال کرچکا ہے۔ سمری میں ڈی جی ریسکیو پر قانون کے خلاف ورزیاں، بدعنوانیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
