پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز بنے نہ مخدوش عمارتوں کی تعمیر ہوسکی

لاہور(M92) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں28سو سے زائد کلاس رومز کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، 2ہزار سے زائد سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی مرمت التوا کا شکار ہوگئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے مکمل طور پر فعال نہ ہونے کی وجہ سے سال2017,18کے بجٹ میں مختص کروڑوں روپے کے فنڈز بھی خرچ نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل مذکورہ منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ کے 36اضلاع میں اس وقت915سرکاری سکولوں کی عمارتیں مکمل طورپر مخدوش،1986کی عمارتوں کو معمولی مخدوش قرار دیا گیا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں13سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک جبکہ45کی عمارتیں معمولی خطرنا ک ہیں۔ پرائمری ، مڈل اور سیکنڈری سکولوں کے طلبہ موسم کی شدت کے باعث شدید سردی میں ناقص بلڈنگز میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ناقص حکمت عملی کے باعث اضلاع میں بروقت فنڈز کی فراہمی نہ ہونے سے سرکاری سکولوں کی مکمل وجزوی مخدوش عمارتوں کی تعمیرومرمت سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو کسی بھی ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …