کنگڈم ویلی چکری نزد انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد میں عالمی معیار کے ماڈل ولاز کی تعمیر، کنگڈم ویلی اور پاک عرب سروسز میں معاہدہ طے پا گیا

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
کنگڈم ویلی چکری نزد انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد میں عالمی معیار کے مطابق جدید ترکش طرزِ تعمیر کے حامل ولاز پر مشتمل منصوبے کی تعمیر کے لئےکنگڈم ویلی اور پاک عرب سروسز کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین کنگڈم ویلی غلام حسین شاہد اور ایم ڈی پاک عرب سروسز محمد مدثر چوہدری نے ماڈل ولاز کی تعمیرکے معاہدے اور 5 اور 6 مرلہ کے جدید ولاز کی تعمیر کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر کنگڈم ویلی اور پاک عرب سروسز کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کنگڈم ویلی غلام حسین شاہد نے کہا کہ ہمارا مقصد مناسب قیمت اور چکری نزد انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد کی شاندار لوکیشن پر عوام کو جدید رہائشی سہولت فراہم کرنا ہے۔ جس کے لئے نیا پاکستان اور PHATA کے این او سی کے ساتھ پیش کئے جانے والے منصوبے کنگڈم ویلی میں ابتدائی طور پر تین مرلہ کے پری فیبریکیٹڈ گھر چائنہ سے درآمد کر کے بنائے جائیں گے۔ اور ان پری فیبریکیٹڈ گھروں کی پہلی کھیپ جلد ہی کنگڈم ویلی میں وصول ہو جائے گی۔

معاہدے کے مطابق کنگڈم ویلی میں 20 ماڈل ولاز صرف چار ماہ کے قلیل عرصے میں تعمیر کئے جائیں گے، جبکہ 5 اور 6 مرلہ کے جدید ولاز کی تعمیر کے لئے بھی پاک عرب سروسز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

پاک عرب سروسز کے ایم ڈی محمد مدثر چوہدری کا کہنا تھا کہ کنگڈم ویلی میں ماڈل ولاز کی تعمیر کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ایک بے مثال تعمیراتی نمونہ پیش کریں گے۔

ڈی ایچ اے بہاولپور اور گوجرانوالہ کے ولاز کی تعمیر میں پیش پیش پاک عرب سروسز کو ترکی کے معروف تعمیراتی ماہر محمد سلمان کی خدمات بھی حاصل ہیں،ان شاءاللہ جن کی بدولت ہم قلیل عرصے میں جدید تعمیرات عالمی معیار کے اصولوں کے مطابق کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …