ایک اوور میں4 چھکے، آصف علی کے لئے ستارہ آئیکون ٹاور فیصل آباد میں3 بیڈ اپارٹمنٹ کا اعلان

ایک اوور میں4 چھکے، آصف علی کے لئے ستارہ آئیکون ٹاور فیصل آباد میں3 بیڈ اپارٹمنٹ کا اعلان
فیصل آباد کے سب سے اونچے ٹاور میں آصف علی کو اپارٹمنٹ بطور انعام دیا ہے، مظہر عباس، پراجیکٹ ڈائریکٹر ستارہ ہائٹس
آصف علی کو شاندار کارکردگی پر انعام سے نوازنے پر مینجمنٹ ستارہ ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مشکور ہیں، شیخ شجا ع اللہ خان، سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل، زمین ڈاٹ کام
فیصل آباد( )کرکٹ کے عالمی ٹاکرے میں افغانستان کے خلاف ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کر جیت کی ہیٹرک مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی سٹار آصف علی کو ستارہ ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی مینجمنٹ کی جانب سے فیصل آباد کے سب سے اونچے ٹاور ستارہ آئیکون ٹاور فیصل آباد میں 3 بیڈ کا اپارٹمنٹ بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ستارہ آئیکون ٹاور فیصل آباد کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی پر منعقد کی جائے گی۔ جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ستارہ ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مظہر عباس کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بالخصوص افغانستان کے خلاف میچ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کرکے آصف علی نے پوری پاکستانی قوم کے دل میں اپنا گھر بنا لیا ہے۔ آصف علی کی اس شاندار اور بے مثال کارکردگی کے انعام کے طور پر انہیں فیصل آباد کے سب سے بہترین رہائشی منصوبے ستارہ آئیکون ٹاور میں 3 بیڈ کا اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ ستارہ ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی مینجمنٹ کی جانب سے مستقبل میں بھی عالمی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو شاندار انعامات دئیے جائیں گے۔
ستارہ آئیکون ٹاور کے مارکیٹنگ اور سیلز پارٹنر زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ قومی ٹیم نے بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف یکے بعد دیگرے تاریخی فتوحات حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ستارہ ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی مینجمنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مظہر عباس کی جانب سے آصف علی کو حسن کارکردگی پر بہترین انعام سے نوازنا خوش آئند اور قابل تقلید مثال ہے، جس پر ہم آصف علی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ستارہ ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی مینجمنٹ کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …