زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام لاہور میں نئے پراپرٹی منصوبے ستارہ سرین ٹاور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے لاہورمیں نئے پراپرٹی منصوبے ستارہ سرین ٹاور کو لانچ کرتے ہوئے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری، ڈائریکٹرز باسل حفیظ، محمد عثمان، علی ریحان ،حیدر مرتضیٰ اور سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی جبکہ ڈائریکٹر ستارہ ہائٹس مظہر عباس ، ڈائریکٹر گو پٹرولیم بلال انصاری اور ڈائریکٹر ستارہ ہائٹس چوہدری طاہر اقبال نے شرکت کی۔

ستارہ سرین ٹاور ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہو گا جس میں کمرشل آؤٹ لیٹس، ہوٹل اور سروس اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ اس شاندار منصوبے کے لئے بیسمنٹ میں مخصوص پارکنگ بھی فراہم کی جائے گی جبکہ گراؤنڈ فلور پر لابی، استقبالیہ اور کامن ایریا ہو گا۔ یہ منصوبہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ ساتھ ایل ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں سے بھی منظور شدہ ہے ۔ گلبر گ لاہور کی پرائم لوکیشن اور آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کے باعث یہ تعمیراتی منصوبہ سنجیدہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے گہری دلچسپی کا باعث ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے گلبرگ لاہور کی شاندار لوکیشن پر نیا منصوبہ ستارہ سرین ٹاور متعارف کروایا گیا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے والے بعد از تکمیل وہاں رہائش اختیارکرتے ہوئے فخر اور سکون محسوس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی پراپرٹی مارکیٹ میں اب کثیر المنزلہ منصوبے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ستارہ ہائٹس مظہر عباس نے کہا کہ لاہور کی پراپرٹی مارکیٹ پاکستان کی اہم ترین پراپرٹی مارکیٹس میں سے ایک ہے ۔ یہاں پراپرٹی کی مانگ موجود ہے اور خریدار بھی منفرد اور جدید منصوبوں میں دلچسپی لیتا ہے ۔ ہم نے زمین ڈاٹ کام کی خدمات لیتے ہوئے گلبرگ لاہور میں ستارہ سرین ٹاور کو متعارف کروایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ستارہ ہائٹس کی جانب سے مستقبل میں بھی زمین ڈاٹ کام کے اشتراک سے ایسے ہی مزید منصوبے متعارف کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …