ہربنس پورہ میں واقع سبحان گارڈن میں موجود لینڈ مافیا آوٹ آف کنٹرول ہوگیا

(رپورٹ: اسامہ سلیم سے )

ہربنس پورہ میں واقع سبحان گارڈن میں موجود لینڈ مافیا آوٹ آف کنٹرول ہوگیا ، صوبائی حکومت کی اراضی پر تیزی سے تعمیرات کا سلسلہ جاری روکنے کیلے آنیوالے ریونیو سٹاف کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی ریونیو سٹاف کی رپورٹ پر مقامی تھانے میں مقدمہ کا اندراج کردیا گیا.

مزید معلوم ہوا ہے کہ سبحان گارڈن جو کہ ایم این اے رواحیل اصغر کی جانب سے فروخت کی گی تھی اور اس کی الاٹمنٹ خارج ہونے کے بعد رقبہ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا تھا اور اس بابت محکمہ اینٹی کرپشن میں آج بھی تحقیات جاری ہیں وہاں عدالت عالیہ کے احکامات اور حکم امتناعی کے باوجود لینڈ مافیا تعمیرات کرنے سے باز نہیں آرہا ہے۔ ایم این اے رواحیل اصغر کا نام لیکر ٹھیکدار ناصر ، اور اس کی ٹیم موقع پر مختلف لوگوں سے پیسے لیکر صوبائی حکومت کی اراضی پر ناصرف قبضے کروا رہی ئے بلکہ تعمیرات کا سلسلہ بھی شروع کروا رکھا ہے

گذشتہ دنوں سروے کے دروان پٹواری حلقہ ہربنس پورہ صابر علی کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کیلے منع کیا گیا تو ناصر ٹھیکدار اور اس کی ساتھ آگ بگولہ ہو گے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے جس پر ریونیو سٹاف نے اسٹنٹ کمشنر شالیمار کے نوٹس میں لاکر تھانہ ہربنس پورہ میں لینڈ مافیا کے خلاف مقدمہ کا اندارج کروا دیا ہے زرائع نت آگاہی دی کہ ناصر ٹھیکدار عرصہ دارز سے سبحان گارڈن میں صوبائی حکومت کی اراضی ہر قبضے کروانے میں مصروف ہے اور اس وقت بھی پانچ مختلف مقامات پر تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …