مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

لاہور(میڈیا 92 آن لائن) لاہور ہائی کورٹ میں مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں آئی جی پنجاب، عائشہ اکرم اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا لیکن وہ خود رکی رہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عائشہ اکرم نے فینز کو دعوت دینے کے بعد مینار پاکستان کی سکیورٹی کو اس متعلق آگاہ نہیں کیا، اس واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لہذا ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس سے غیر اخلاقی مواد ہٹا کر ریگولیٹ کیا جائے اور ٹک ٹاکرز کے پبلک مقامات سے فینز سے ملنے کے لیے بھی ایس او پیز بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …