ایل ڈی اے افسران کی جانب سے لوٹ مار کا بازار سرگرم، گلبرگ حسین چوک میں غیرقانونی کلینکس کی عمارت کی تعمیر

لاہور (اپنے نمائندے سے)

گلبرگ میں واقع حسین چوک میں دن رات کی بنیادوں پر تعمیر کروائے جانے والی غیرقانونی کلینکس کی عمارت نے کرپٹ عناصر کو عیاں کردیا

ایل ڈی اے سے تنخواہ لینے والے ٹاؤن پلاننگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ مافیا کے مفاد کا تحفظ اور سرکاری خزانے کو نقصان پہچانے کیلئے ہر حد کراس کر گئے

مبینہ طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق بغیر نقشہ منظوری اور لے آؤٹ پلان گلبرگ میں واقع 4 کنال کی اس غیرقانونی تعمیر کو مکمل کرنے کیلئے پندرہ لاکھ روپے رشوت وصولی کی گئی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد عیتق الرحمان اور اس کے ساتھ اس کے کار خاص محمد وقاص اور محمد عثمان کے ساتھ یہ ڈیل طے پائی گی ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس تعمیر کو مکمل کروانے کیلئے یہ بھی مشہور کیا گیا کہ یہ ڈی جی ایل ڈی اے کے عزیز کے تعمیر ہے اور ڈائریکٹر اسد زمان ڈوگر کی ہدایت پر بن رہی ہے لہذا ان کو تمام قوانین سے بالاتر رکھا گیا ہے

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ڈی جی ایل ڈی اے نوٹس لیں کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت وصولی کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے

مقامی رہائشیوں نے راتوں رات تعمیر ہونے والی اس غیرقانونی عمارت کی انتظامیہ اور ایل ڈی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …