صوبائی دارالحکومت میں رجسٹری برانچوں میں اربوں روپے کے گھپلوں کا بڑا انکشاف، سینکڑوں رجسٹریوں کے آڈٹ کا فیصلہ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

رجسٹری برانچوں میں اربوں روپے کے گھپلوں کا بڑا انکشاف ہوا ،سینکڑوں رجسٹریوں کے آڈٹ کا فیصلہ ، اوورسیز پاکستانی سے سوا ارب کی ملکیتی اراضی پر غیر قانونی 20کروڑ کی رجسٹری کر ڈالی ۔مالکان نے فراڈ کی شکایت کی تو ڈی سی لاہور افسران پر برہم ہو گئے ،رجسٹری کرنے والے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے 2021میں ہونے والی سینکڑوں رجسٹریوں کے اڈٹ کروانے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا گیا اڈٹ کے اختیارات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوموسی بخاری کو سونپ دیئے گئے ۔موضع موہلنوال میں سوا ارب کی ارضی کی 20کروڑ روپے کی رجسٹری کرنے کا انکشاف ہوا۔ اوورسیز اراضی مالکان نے ضلعی انتظامیہ افسران کو شکایت کی۔ ڈی سی لاہور نےشکایت درج ہونے پر ایکشن لے لیا
افسران کے خلاف باضابطہ انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا شہر لاہور میں قائم 9 ٹاون کی رجسٹریشن برانچوں کا مکمل آڈٹ کروانے کا عندیہ دیدیا گیا۔

2021میں کتنی ملکیتی رجسٹریاں درج کی گئی ہیں ۔رجسٹریوں کی اصل ملکیتی ڈی سی ریٹ کیا ہےاور ایگرکلچر ،رہائشی اور کمرشل رجسٹریوں کی تعداد کیا ہے کمرشل رجسٹری کی پاسنگ کا اخیتار بھی اے ڈی سی جی کے حوالے کردیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر ازسر نو جائزہ لیا جائے شہر لاہور میں روزانہ رجسٹریوں کے عمل کو سخت مانیٹر کیا جائے۔

ضلع لاہور میں بڑی اراضی کی خریدو فروخت اڈٹ کروایا آجائے گا گا شہریوں کو ملکیتی حقوق کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے اعلامیہ جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …