فیصل آباد میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت

فیصل آباد میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی

کروڑوں روپے کے مجموعی ڈسکاؤنٹس، رئیل اسٹیٹ کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، شیخ شجاع اللہ خان، سینئر ڈائریکٹر سنٹرل نے اعلامیہ جاری کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں تین روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا،

جس میں شہریوں نےکرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔

اِن میں ستارہ آئیکون ٹاور، داؤد ہائیٹس، لائل پور کمرشل مارکیٹ، آرچرڈ ہومز،سُپر سٹی ساہیوال، رائل سٹی سرگودھا، الکریم ٹاؤن، گرینڈ سٹی ساہیوال اور چناب سٹی سمیت زمین ڈویلپمنٹس کے منصوبے بھی شامل ہیں

اسطرح زمین کواڈرینگل، زمین آورم، زمین اوپل لاہور،مال 35 راولپنڈی، زمین ایس مال اسلام آباد اور زمین ایس ہومز اسلام آباد شامل تھے۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

ایونٹ میں ان منصوبوں پر کروڑوں روپے کے خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی دئیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کےسینئر ڈائریکٹر سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بہترین اور قابل اعتماد منصوبوں کو عوام الناس تک پہنچا کر ان کا اعتماد جیتا ہے

اور مستقبل میں بھی اپنی ان خدمات کو جاری رکھیں گے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے اپنی جدید سہولیات اور سرمایہ کاری پر قابل قدر منافع کی بدولت اپنی مثال آپ ہیں

۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایک شعبے کی مزید تعمیر وترقی سے پچاس سے زائد دیگر منسلک صنعتیں بھی ترقی کی منازل طے کریں گی۔

زمین ڈاٹ کام کے ریجنل ہیڈ سیلز(سنٹرل) مظفر مجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہیں، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں

اور کسی ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کیا جاتا جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی شائبہ موجود ہوتا ہے۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

ایونٹ کے آخری روز عوام الناس کا رش بھی دیکھنے میں آیا جنہوں نے زمین ڈاٹ کام کی اس کوشش کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …