بہنوئی کی دوستوں کے ساتھ ملکر سالی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

سانگھڑ(نمائندہ‌خصوصی)سانگھڑ میں مبینہ طورپر بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کےمطابق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم میں مبینہ طورپرلڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس میں بہنوئی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سالی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہناہےکہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس کے بہنوئی سمیت 5 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی نے بیان میں بتایا کہ اس کے والدین نہیں ہیں اور وہ بہن کے ساتھ رہتی ہے جہاں بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی شکایت پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جس کے بعد زیادتی کی تصدیق کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …