سٹاف ایسوسی ایشن اور پٹواری حضرات کے درمیان تنازعہ ختم، صلح ہوگئی

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن)

تمام دوستوں کو السلام علیکم آج مورخہ 21-5-28 کو یونین آفس ڈی سی آفس لاہور میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا.

جس میں سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدے داران اور پٹواری حضرات کے عہدے داران نے شرکت کی.

سٹاف ایسوسی ایشن کی قیادت صدر میاں نعیم صاحب جنرل سیکرٹری عمیر انجم صاحب نے کی پٹواریوں کی قیادت ان کے صدرجناب ممتاز پٹواری صاحب نے کی جو جنرل سیکرٹری عمیر انجم صاحب کے کہنے پریونین آفس تشریف لائے.

اس میٹنگ میں میں پٹواری اور اے سی کے پی اے حضرات کے اختلافات پر بحث ہوئی اور اللہ پاک کے خاص کرم سے سارا معاملہ خوش اخلاقی سے حل کیا گیا اور ان کی صلح کروا دی گئی.

جناب صدر ممتاز پٹواری صاحب نے یقین دہانی کرائی پٹواریوں کی طرف سے آئندہ کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوگی اور پی اے حضرات نے بھی یہ بات کی یقین دہانی کرائی آئی کہ ان کی طرف سے بھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوگی.

پٹواری حضرات کے جو تحفظات تھے اس کو دور کیا گیا گیا اور ان کو یقین دہانی کرائی گئی جو پی اے حضرات کے تحفظات تھے ان کو دور کیا گیا ان کو یقین دہانی کرائی گئی اور دونوں پارٹیوں کو آپس میں گلے لگایا گیا.

اور پٹواری حضرات کو یہ کہا گیا کہ آئندہ کوئی بھی بات ہوآپ پہلے ہمیں بتائیں جنرل سیکرٹری جناب عمیرانجم صاحب نے کہا اوراس بات کی یقین دہانی کرائی ہم انشاءاللہ اپنے اہلکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں.

ان کو کبھی تنہا اور بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ہم ان کے ووٹوں سے یہاں آئے ہیں ہیں ہمیں ان کا احساس ہے اور یہ اکیلے نہیں ہیں اسٹاف ایسوسی ایشن ان کے ساتھ کھڑی ہے کیوں کہ ہم ان کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …