لاہورمیں چینی کمپنی”چیلنج فیشن“کادورہ بہترین رہا،عاصم سلیم باجوہ

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ لاہورمیں چینی کمپنی”چیلنج فیشن“کادورہ بہترین رہا، یہ ایک چینی سرمایہ کاری سے بننے والی برآمدی ٹیکسٹائل فیکٹری ہے جس سے 5 ہزارافرادکوروزگارمیسرآیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ لاہورمیں چینی کمپنی”چیلنج فیشن“کادورہ بہترین رہا، یہ ایک چینی سرمایہ کاری سے بننے والی برآمدی ٹیکسٹائل فیکٹری ہے جس سے 5 ہزارافرادکوروزگارمیسرآیا۔
انہوں نے بتا یا کہ فیکٹری میں وسعت سے مز ید 20 ہزارروزگارکے مواقع پیداہوں گے،اقتصادی زونزکے قیام سے صنعتی کارکردگی بہت اور،برآمدات بڑھیں گی۔پاک چین دوستی مزید مستحکم ہورہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …