پاکستان میں سپر فلاور بلڈ مون کی پیشگوئی، کب نظر آئے گا؟

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
کل پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند گرہن ہوگا۔ ماہرینِ فلکیات نے بڑے سائز کی وجہ سے کل کے چاند گرہن کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا ہے جو دن کی روشنی کے باعث پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق گرہن کے دوران چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا جس کی وجہ سے یہ بہت بڑا نظر آئے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا جب کہ مکمل چاند گرہن چار بج کر 11 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن کا اختتام شام کو چھ بج کر پانچ منٹ پر ہوگا۔ گرہن کے دوران 14 منٹ کیلئے چاند انتہائی سرخ بھی نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …