سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
سندھ صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد دس گرام سونا 94 ہزار 222 روپے کا ہو گیاہے ۔عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس کی قیمت 1884 ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بھی مہنگا ہو نے کے بعد 154 روپے 37 پیسے پر پہنچ گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے دوران کچھ اضافہ دیکھنے کو ملاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …