ویزوں اور اقاموں کی مفت تجدید کا اعلان، سعودی حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

ریاض (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی کارکنوں کے ویزوں اور اقاموں کی مفت تجدید کا اعلان کردیا گیا ۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی کارکن جو اس وقت سعودی عرب سے باہر ہیں اور پابندیوں کی وجہ سے مملکت میں داخل نہیں ہوسکتے ان کے اقاموں اور ویزوں کی مفت میں تجدید کی جائے۔ شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزے اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع شروع کردی گئی ہے۔

پاسپورٹ حکام نے واضح کیا ہے کہ توسیع کا یہ عمل 2 جون تک کیلئے خود کار نظام کے تحت ہوگا اور اس کیلئے لوگوں کو کسی بھی دفتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …