نیب نے پی ٹی آئی کے دور میں 484 ارب روپے ریکور کئے ، وزیر اعظم

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیب نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 484ارب روپے ریکور کئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے پہلے نیب نے 1999 سے 2017 تک صرف 290 ارب روپے ریکور کئے ۔
جب حکومت مجرموں کی سرپرستی نہیں کرے گی اور تحقیقاتی اداروں اور احتساب کے عمل میں دخل اندازی نہیں کرے گی تو نتائج اچھے ہی آتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …